جھنگ جیل میں فزضی مشق
جھنگ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل جھنگ پر موک ایکسرسائز منعقد کی گئی۔اس موقع پرسپرنٹندنٹ جیل ارشد علی وڑائچ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حسن نواز کاٹھیہ ، تمام اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ جیل کی تمام گارد و جیل کے ایلیٹ جوانو ں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پرپولیس لائن ایلیٹ فورس، پنجاب پولیس، کرائم سین، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ ٹی ایم اے،کیو آر ایف فورس، ٹریفک پولیس، ریسکیو 15 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر ز و میڈیکل ٹیم نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ مووک ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی ایمر جنسی صورتحال میں اداروں کی کارکردگی کو جانچنا تھا ۔