پیپلزپارٹی ہی عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: ڈاکٹر مظہر
میانوالی(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی تحصیل پپلاں کے صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 88 ڈاکٹر مظہر حسین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے ارباب اختیارات کے پاس ہے ہم شہید وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ،او بے نظیر بھٹو شہید کے اقوال کی روشنی میں غریب عوام کی فلاح کے لئے کام کئے جن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سہر فرست ہے جس کے ذریعے غریب عوام اب بھی مستفید ہورہی ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کارکنان سے عہدیداروں کے حوالے سے انٹرویو ایک اچھی روایت ہے کارکنان کو پارٹی اکابرین اور مقامی عہدیداروں کے بارے میں کھل کر بات کرنے کا موقع ملتا ہے ۔