لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل سیشن ججز کو 1300 سی سی گاڑیاں دینے کا فیصلہ
محسن وال(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدلیہ میں تعینات پانچ سو ایڈیشنل سیشن ججز کو 1300cc گاڑیاں دینے کا فیصلہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے 97کروڑ 94لاکھ کے فنڈز جاری تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ لاہور کی انتظامی کمیٹی نے ماتحت عدلیہ میں تعینات پنجاب بھر کے پانچ سو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 1300CCگاڑیاں دینے کا فیصلہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے 97کروڑ94لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے گئے گاڑیاں خانیوال سمیت صوبہ بھر کی تحصیلوں اور اضلاع میں ایڈیشنل سیشن ججز کو دی جائیں گی۔