14 ماہ بعد نیشنل سیونگ کے شرح منافع میں 0.75 فیصد تک ا ضافے کا امکان حتمی اعلان 30 اپریل کو ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق 14 ماہ بعد نیشنل سیونگ کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔ مختلف سکیمز پر اعشاریہ 30 فیصد سے اعشاریہ 75 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ حکومت اضافے کا حتمی اعلان 30 اپریلک و کرے گی۔ بانڈز کی شرح بڑھنے سے بچت سکیم کے ریٹ میں اضافے کا امکان ہے۔ موجودہ پنشنرز اور بہبود سرٹیفکیٹ کا شرح مناعف 9.36 فیصد ہے۔ سپیشل سیونگ سکیم کا شرح منافع 6.03 فیصد ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 6.54 فیصد ہے۔