نیب راولپنڈی کی 9 رکنی ٹیم کا دورہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد ائرپورٹ کی تعمیر اور مشینری کے حوالے سے ہفتہ کو نیب راولپنڈی کی 9 رکنی ٹیم نے دورہ کیا جہاں سول ایوی ایشن کے چیف سیکیورٹی افسر نے نیب کی ٹیم کو سیکیورٹی کیلئے لگائی گئی مشینری کے حوالے سے بریفنگ دی نیب کی ٹیم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور مختلف سوالات پوچھے گئے ۔