عمران خان راولپنڈی کے جس حلقے سے کھڑے ہونگے شکست سے دوچار ہوں گے، حنیف عباسی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے سابق رکن محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے راولپنڈی میں الیکشن لڑنے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان این اے 56 میں عوام کے ووٹ ’’چوری‘‘ کرکے لے گئے اور پھر پانچ سال حلقے میں واپس نہیں آئے اس لئے وہ راولپنڈی کے جس حلقے سے کھڑے ہوں گے عوام انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔