پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، وقار حسین ڈار
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) 21 اپریل کو نوائے وقت میں شائع ہونے والی اس خبر میں کہ چیئرمین وقار حسین ڈار نے بیرسٹر دانیال چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے کوئی صداقت نہیں ہے۔ وقار حسین ڈار چیئرمین یونین کونسل 77 نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ دونوں قائدین تشریف لائے۔ جس میں چوہدری تنویر خان اور حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی۔ میرے لیے دونوں قابل احترام ہیں اور سب سے بڑھ کر میری پارٹی کے قائدین کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔ میں پارٹی فیصلے کا پابند ہوں۔ قائد میاں نواز شریف اور قائد میاں شہباز شریف جس کو ٹکٹ دیں گے اس کی حمایت کی جائے گی۔ میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔