چوہدری مبارک حسین کی جانب سے شیخ ناصر علی کے اعزاز میں ظہرانہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی راولپنڈی چوہدری مبارک حسین کی جانب سے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر شیخ ناصر علی کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر الحاج شیخ مختار احمد پختون ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمود خان بنگش، مرکزی صدر نیو صرافہ بازار چوہدری عبدالمجید، مختار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری کاشف تیمور ایڈووکیٹ، چوہدری عثمان مبارک، محمود احمد اعوان ایڈووکیٹ، شیخ اسد ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان محفل چوہدری مبارک حسین اور الحاج شیخ مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کی طرف سے جس کا بلاوا آتا ہے وہی طواف کعبہ اور سرکار مدینہ کا دیدار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عظیم سعادت اور خوش بختی ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور چوہدری مبارک حسین کا شکریہ ادا کیا گیا۔