غیرت کے نام پر میاں بیوی نے بیٹوں سے ملکر نوجوان قتل کردیا
دائرہ دین پناہ‘ کوٹ ادو‘ مظفرگڑھ(نامہ نگار) غربی مکھن چوک،غیرت کے نام پرمیاں بیوی نے2بیٹوں کے ساتھ مل کر17سالہ نوجوان کوتشددکے بعددینی مدرسہ کے ساتھ پھینک دیا،نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتاہواجاں بحق،2بیٹوں سمیت والدہ گرفتار، والد فرار، مقتول کا موبائل،سائیکل،جوتابرآمد،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔تفصیل کے مطابق موضع پتل غربی مکھن چوک کے رہائشی ملازم حسین بھٹہ کی شادی شدہ بیٹی(ر)زوجہ فیاض حسین سے موضع چوہدری چاہ بہادروالاکے رہائشی ریاض حسین مکول کے بیٹے17سالہ ٹیلرماسٹرمعین اخترسے ناجائزتعلقات تھے گزشتہ روزمعین اختررات گئے اپنے چچی رضوانہ زوجہ فیاض حسین مکول کے گھرپہنچ گیادونوں حالت غیر میں کمرہ میں موجودتھے کہ ملازم حسین بھٹہ کے دونوں بیٹوں محمداسماعیل،محمدحنیف نے دیکھ لیاجنکی والدہ حسینہ مائی نے فوراًکمرہ کے باہرکنڈی لگادی اس دوران ملازم حسین،اسماعیل،حنیف نے مل کرمعین اخترکورات 2بجے ڈنڈوں اور جوتاسے بہیمانہ تشددکرکے تشویش ناک حالت پرگھرکے نزدیک موجودمدرسہ تعلیم الاسلام کے ساتھ پھینک دیا۔علی الصبح فجرکی نمازکے لیے لوگ مسجدآئے تومولوی حافظ سعیداحمدشاہ کوآگاہ کیاجس نے معین اخترکے پانی مانگنے پراسے پانی پلایااس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیااطلاع ملتے ہی ایس ایچ او دائرہ دین پناہ چوہدری اظہرحیدر ،ہومی سائیڈانچارج شیخ ناصرپولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ گئے پولیس نے3ملزمان اسماعیل،حنیف اقوام بھٹہ اورانکی والدہ حسینہ بی بی کوحراست میں لے لیاہے جبکہ چوتھاملزم ملازم حسین بھٹہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مقتول کاموبائل،جوتااورسائیکل بھی برآمدکرلیاہے۔پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے۔