چاروں صوبوں کی جان۔۔۔میرا کپتان عمران خان
لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے جلسوں میں ڈی جے کے فرائض سر انجام دینے والے ولی سنز نے مینار پاکستان جلسے کیلئے نیا گیت تیار کر لیا ۔ قیصر گڈو نے گیت کے بول چاروں صوبوں کی جان ، میرا کپتان عمران خان ‘وزیر اعظم پاکستان میرا کپتان عمران خان گنگنائے ۔ اس گیت میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔