احتساب عدالت کاشرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار
کراچی (این این آئی)احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو روز میں ڈائریکٹر جناح ہسپتال کو ہدایت کی ہے کہ شرجیل انعام میمن کی میڈیکل رپورٹ دو روز میں پیش کریں ۔ ہفتہ کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے شرجیل انعام میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیااور کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟شرجیل انعام میمن کو کیا طبی سہولیات دی گئیں اورموجودہ حالت سے آگاہ کیا جائے ۔