ضلع وہاڑی کے اراکین اسمبلی اور وزراء کی سکیورٹی پر تعینات پولیس ملازمین کو ڈیوٹی پر واپس بلا لیا گیا
وہاڑی (نامہ نگار) چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی ارکین اسمبلی اور وزراء کی سکیورٹی پر تعینات پولیس ملازمین کو واپس اپنی ڈیوٹیوں پر بلا لیا گیا ہے۔ پولیس ملازمین کی واپسی کے بعد ڈی پی او عمر سعید ملک نے تمام ملازمین کو مختلف تھانہ جات میں تعینات کردیا ہے۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی واپس ڈیوٹیوں پرآنے سے امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری اور سٹریٹ کرائم کے علاوہ دیگر کرائم میں بھی کمی واقع ہوگی۔ ڈی پی او نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں کیونکہ آپ قوم کے محافظ ہیں اور قوم کے محافظ کو اپنی آنکھیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھنی چاہئے۔