حکومت کا کام عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا رہ گیا ہے: امیر العظیم
لاہور (سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی کے ترجمان امیر العظیم نے جوہر ٹائون لاہور میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین پی پی 160 کے تحت ساٹھ خاندانوں میں جہیز پیکیج تقسیم کیے ۔ جہیز پیکیج سے مسیحی فیمیلزنے بھی استفادہ کیا ۔ امیر العظیم نے کہاکہ جو کام حکومت کے کرنے کے ہیں ، وہ جماعت اسلامی سر انجام دے رہی ہے جبکہ حکومتوں کا کام صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ کرناہی رہ گیاہے ۔ انہیں ریلیف دینے اور عوامی خدمت کرنے سے حکمران کوسوں دور ہیں۔ عوام کو صحت عامہ ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی کی سہولت ان کی دہلیز تک پہنچانے میں حکومت ناکام رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم پر اپنی استطاعت کے مطابق اہل خیر کے تعاون سے ملی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔