احتساب بلاامتیاز اور بے لاگ ہونا چاہئے: چودھری عامر اقبال
رائیونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ( ن) کے رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ مخصوص احتساب کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ، احتساب بلا امتیاز اوربے لاگ ہونا چاہئے۔ (ن) لیگ خوشحالی کا انقلاب لائے گی اور لوڈ شیڈنگ جلد ماضی کا قصہ بن جائے گا، ماہ رمضان میں بلا تعطل بجلی کی سپلائی جاری رہے گی ،پیپلز پارٹی دور کے سابق حکمرانوں نے توانائی بحران پیدا کیا ،آج سڑکوں پر دہائی دینے والوں سے قوم پوچھتی ہے کہ انہوں نے کس شعبہ میں کارکردگی دکھائی ہے ، ریلوے کی بات کریں توآج کی ٹرین تیسرے دن اور ایک دن میں دوٹرینیں چلتی تھیں ،انہوں نے کہا کہ آج کے پاکستان سے پچھلے دور حکومت سے کہیں ترقی یافتہ اور خوشحالی ہونے کے باوجودان عناصر کو اقتدار کی ہوس نے اندھا کر دیا ہے۔