امام حسینؓ کا پیغام حق کیلئے جہاد کرنیوالوں کی رہنمائی کرتا رہے گا،آیت االلہ العظمی بشیر حسین نجفی
اسلام آباد(خبر نگار) آیت االلہ العظمی بشیر حسین نجفی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کا پیغام قیامت تک حق کے لئے جہاد کرنے والوں کی رہنمائی کرتا رہے گا انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین ؑ کونسل کے زیر اہتمام 42ویں میلاد حضرت امام حسین ؑ کانفرنس کے نام ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے مرکزی امام حسین کونسل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 42سال سے حضرت پنجتن پاک کے ایام ولادت و شہادت تسلسل کے ساتھ منا رہا ہے انکی یہ کاوشیں دیگر دینی اداروں کے لئے قابل تقلید ہیں۔