نو جوانوں میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کے فلسفہ خودی کو عام کیا جائے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) 80ویںیوم وصال مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کے موقع پر ابراہیم اسکا ئوٹس رجسٹرڈ اسلام آباد بوائے اسکا ئوٹس ایسو سی ایشن کی طرف سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ایک پروقارریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ابراہیم اسکا ئوٹس نے اپنے عظیم رہنما علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کیا پیغام دیا گیا کہ نو جوانوں میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کے فلسفہ خودی کو عام کیا جائے ۔اسکا ئوٹس نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒکی تصاویر پر پھول کی پتیا ںنچھاور کر کے اپنی محبت و اعقیدت کا اظہار کیا اوراُن کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی ۔صوبائی سیکریٹری اسلام آباد بوائے اسکا ئوٹس ایسوسی ایشن عبدالحئی شیخ اور غلا م عباس حیدری GSL ابراہیم اسکائوٹس نے کہا کہ ۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں اور ان کے افکار کو عام کر کے آنے والی نسلوں کیلئے رہنما ئی کا سامان مہیا کرتیں ہیں۔علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ وہ ہستی ہیںجنہوں نے برصغیر کے مسلمانو ں میں اپنی شاعر ی اور پیغامات کے ذریعے ایک نئی سوچ ، ولولہ اور آزادی کا جذبہ پیدا کیا اور برصغیر کے مسلما نوں کو پاکستان کا خواب دیا وطن عزیز پاکستان انہی کے خواب کی ایک خوبصورت تعبیرہے ۔ جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔آج دنیامیں اور باالخصوص بہت سارے یورپین ممالک میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی شاعری پر بہت کام کیا گیا ۔اور آپ کی شاعری کا ترجمہ کر کے اس کے ذریعے بچوں کی تربیت کی جارہی ہے ۔ آ ج ضرورت اس امر کی ہے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کے افکار اور ان کی شاعری کو نوجوانوں میں عام کیا جائے۔علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے باالخصوص نوجوانوں کے لیے شاہین اور خودی کے موضوع پر عظیم خزانہ چھوڑا ہے ۔ اگر معاشرے میں اورباالخصوص نوجوانوں میں اقبال ؒکے فلسفہ ء خودی اور اقبال ؒکے شاہین کو بہتر انداز میں متعارف کروایا جائے۔تو ہماری نئی نسل ایک عظیم قو م بن سکتی ہے ۔ جس کا حقیقی خواب علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ نے دیکھا تھا ۔