پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے، انورالحق کاکڑ
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) لسانی بنیادوں یا قومیتوں کے نام پرسیاسست کرکے تفریقیں پھیلانے والے ملک میں فساد برپا کرناچاہتے ہیں، پاکستان ہم سب کا، ہم سب پاکستان کے، پختون، سندھی، بلوچی اور پنجابی سب آپس میں بھا ئی بھائی اور ایک دوسرے سے پیارو محبت رکھنے والے اقوام ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں منعقدہ ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تقریب میں نو منتخب سینیٹرو صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاپاکستان اتنا کمزور نہیں کہ ایک تحفظ مومنٹ یا دوسرا تحفظ مومنٹ اسے ختم کردیں، تقریب میں تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل، خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سراہ نعمت اللہ ظہیر،ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن سمیت دیگراہم سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کیں۔انورالحق کاکڑ نے کہا پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے