چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کر تے ہیں،ڈاکٹر محمداسلم
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سینٹرل چیئرمین پاکستان پولٹر ی ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمداسلم نے اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری اس وقت سب سے سستا گوشت عوام کو مہیا کر رہی ہے لیکن اس کے بارے میں غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کے برعکس سپریم کورٹ نے تمام فارمز اور فیلڈملز کو چیک کرایا جن میںکسی قسم کے ہارمونز نہیں پائے گئے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں 800 ارب روپے کی سرمایہ کاری پولٹری کے شعبے میںہو رہی ہے اور تقریبا 25 لاکھ لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ یہ انڈسٹری نہ صرف صاف خوراک عوام کو مہیا کر رہی ہے بلکہ اس کے ریٹ بھی عوام پہنچ میں ہیں۔ پولٹری ماہرین کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں مرغی کا گوشت سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں ہر طرح کے وٹامنزاور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور انڈہ اور مرغی پاکستانی عوام میں بے حد مقبول ہے۔ پاکستان میں مرغی کا گوشت اور انڈے ہر سال تقریبا دس فیصد کے حساب سے بڑھ ہے اور یہی صنعت ہے جو لوگوں کو پروٹین سستے داموں مہیا کر سکتی ہے۔ چیئرمین پاکستان پولٹر ی ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمداسلم نے سومو موٹو واپس لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ مرغی اور انڈہ اللہ کی طرف سے نعمت ہے اور ماہرین کے مطابق انڈہ اورمرغی کا گوشت تمام عمر کے افراد بمشول بچوںکو روازنہ استعمال کرنا چاہیے۔