میڈیکل لیب پروفیشنل ویک رواں ماہ کے آخری ہفتے منایا جائیگا: عثمان وحید
لاہور(کامرس رپورٹر)سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن آف میڈیکل لیبارٹریز اینڈ سائنسز کے مرکزی صدر عثمان وحیدنے کہا ہے کہ دُنیا بھر میں لیبارٹریز سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میڈیکل لیب پروفیشنلز ویک اپریل کے آخری ہفتے میں بڑے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے لہٰذااسی مناسبت سے پاکستان میں بھی کلینکل لیباٹریوں سے وابستہ افرادکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن آف میڈیکل لیبارٹریز اینڈ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل لیب پروفیشنلز ویک پیر سے ملک بھر میں شروع ہورہاہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکن سوسائٹی فار کلینکل لیباٹری نے میڈیکل لیب پروفیشنلز ویک کو1975سے منانا شروع کیا ہے ۔