ڈی ایم او آفس فیروز والہ میں عملہ تعینات نہ ہو سکا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چودھری منور منیر تنہا کام کرتے رہے
فیروزوالہ (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری منورحسین گورایہ دوسرے روز بھی اپنے دفترمیں اکیلے کام کرتے رہے بتایا گیاہے کہ ڈی ایم او آفس کے قیام کے وقت اس آفس کے لیے ڈی سی اوآفس سے عملہ نہ دیاگیا تھابلکہ محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ڈیپوٹیشن پراس آفس میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں مگرڈی ایم او شیخوپورہ چوہدری منورحسین گورایہ نے نان سیلری بجٹ کی کروڑوں روپے کی رقم کے استعمال میں ہونے والی بدعنوانیوں کے خلاف درجنوں سکولوں میں سی ایم پنجاب کے روڈمیپ پرعمل درآمد نہ کیے جانے کی نشاندہی کی تو محکمہ تعلیم نے ان کے دفتر میں کام کرنے والے عملے کوواپس بلالیا محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہاہے کہ جنرل ڈیوٹی پرکام کرنے والے تمام سٹاف کو ان کی اصل پوسٹنگ کی جگہ پربھیج دیاگیا ہے۔