اقبال کی شاعری نے عزم و ہمت کا پیغام دیا: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اقبال کی شاعری نے قوم کو عزم و ہمت کا پیغام دیا تھا۔ شاعر مشرق کا پیغام نوجوانوں کے لیے نشان راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کا خواب ایک وکیل نے دیکھا اور ایک وکیل نے ہی اسے تعبیر دی۔ وکلا ملک و قوم کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وکلاء نے ہر جمہوری تحریک کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اقبال کی شاعری اور افکار اپنے اندر ایک نیا پیغام رکھتے ہیں۔ آج ملک کو ترقی اور استحکام کے لیے تحریک پاکستان والے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وکلاء آئین کے محافظ ہیں۔ اقبال نے جس طرح مسلمانوں کی بیداری کے لیے کام کیا تھا آج اسی جذبے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ قوم اقبال کے پیغام کو سمجھے اور اس پر عمل کرے۔