جنرل ہسپتال کی 24 سالہ نرس شانزے الفریڈ انتقال کر گئیں، غیاث النبی طیب و دیگر کا اظہار افسوس
لاہور (کامرس رپورٹر)جنرل ہسپتال میں فرائض سر انجام دینے والی 24سالہ سٹاف نرس شانزے الفریڈ ناگہانی طور پر اچانک انتقال کر گئیں۔ وہ 2016 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوئی تھیں اور وہ امرت نگر تحصیل میاں چنوں کی رہائشی تھیں۔ شانزے الفریڈ لاہور میں اپنے والد کے ہمراہ کرایہ کے گھر میں مقیم تھیں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے دوران ملازمت سٹاف نرس کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ورثا ء کو25لاکھ روپے کی مقررہ گرانٹ اور دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔ جبکہ حکومتی قوانین کے تحت مرحومہ شانزے الفریڈ کے والدین کو ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ماہانہ پوری تنخواہ اور بعد ازاں پنشن ملے گی۔