شادی شدہ خاتون زیورات نقدی لیکر آشنا کیساتھ فرار، مقدمہ درج
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) 2بچیوں کی ماں طلائی زیورات اور نقدی لیکر آشنا کے ساتھ فرار ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ چراغ پورہ راہوالی کے رہائشی امانت علی کے بیٹے تنویر احمد بٹ کی شادی پانچ سال قبل کوٹلی پیر احمد شاہ کے بابر کی بیٹی انوشہ بی بی سے ہوئی تھی جسکے بدن سے 2بچیاں اس کا شوہر تنویر احمد بٹ کچھ عرصہ قبل روزگار کے سلسلہ میں عراق چلا گیا بعد میں اس نے اصغر بٹ محلہ چراغ پورہ سے ناجائز مراسم پیدا کرلئے اور نوشہ بی بی اپنے گھر سے ڈھائی تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 70ہزار روپے نقدی آشنا اصغر اور اس کے سہولت کار سلیم کے ہمراہ فرار ہو گئی پولیس تھانہ کینٹ نے اس کے سسر امانت علی کی درخواست پر محمد اصغر اور اس کے سہولت کارسلیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔