ساہیوال: مرضی کیخلاف منگنی طے کرنے پر لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت ) مر ضی کیخلاف منگنی طے کر نے پر لڑکی نے زہر پی کر زندگی ختم کرلی۔ چک 100/ڈبلیو ایم کے مقبول احمد کی بیٹی ثناء کی منگنی اسکی ماں نے اپنے رشتہ داروں میں طے کر دی جس پر ثناء نے احتجاج کیا۔ والدین اپنے مو قف پر ڈٹ گئے تو ثناء نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔