ٹرانسفارمر سپارک ہونے سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)نواحی گائوں مصطفی آباد میں گندم کی کھڑی فصل کو ٹرانسفارمر اچانک سپارک کرنے کی وجہ سے آگ لگ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ مقامی زمیندار مظہر نامی شخص کی دو ایکڑ فصل جل کر راکھ ہو گی۔ دوسری جانب نواحی گائوں مصطفی آباد میں ہی مقامی زمیندار ظفر ولد محمد کی تقریباََ دو کلے فصل جل کر راکھ ہو گئی۔