شجاع آباد،ونی کیس،جاگیردار سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج
شجاع آباد (نامہ نگار)جاگیر دار ونی کیس میں جاگیر دار سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج ونی کی گئی لڑکیوں اور ملزمان کی میڈیکل رپورٹ مثبت آگئی ملزمان کے ڈی این اے کرائے جائیں گے۔ڈی ایس پی رانا اشرف تفصیلات کے مطابق جاگیر دار ونی کیس میں ڈی ایس پی سرکل رانا اشرف نے متاثرہ خاندان اور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات ملزمان جاگیر دار نواب منان خان خاکوانی کو چار ماہ کی حاملہ حمیرا سے زنا بالجبر کبیر خان خاکوانی کو زبردستی ہونے والے نکاح میں موجودگی اور نکاح کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے ونی کی جانے والی بارہ سالہ نور فاطمہ سے زیادتی کرنے والے انیس حمیرا سے زیادتی کرنے والے عارف فائرنگ کرنے والے اور ونی کرانے والے وڈیرے اللہ بچایا زمین دار اقبال اور نکاح پڑھانے والے نکاح خواں اسلام کو گرفتار کر کے تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج کر لیا گیا مرکزی ملزم جاگیر دار نواب منان خان اس کے ملازم عارف چار ماہ کی حاملہ حمیرا اور ونی کی جانے والی بارہ سالہ بچی نور فاطمہ کا میڈیکل کرا لیا گیا جس میں میڈیکل رپورٹ مثبت آگئی ہے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے سوموار کو ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا ایف آئی آر میں ونی ہوائی فائرنگ حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئی ہیں ملزمان اور متاثرہ لڑکیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے جس کے بعد اس کیس کی گتھی سلجھانے میں پولیس کو سہولت ہو جائے گی دوسری جانب متاثرہ حمیرا کی والدہ مریم بی بی کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ایس ایچ او تھانہ راجہ رام چودھری الیاس کے خلاف رٹ پیٹیشن کی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے 2 مئی کی پیشی دے دی گئی ہے۔