بوگس کاغذات ،شارٹ ٹوکن پر 103گاڑیوں کے چالان
ملتان(سماجی رپورٹر)ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن کی حامل گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے دوران شارٹ ٹوکن اوربوگس کاغذات کی بنیاد پر 103گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔کارروائی کی نگرانی ای ٹی او ارشد مجید نے کی۔ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز کی ٹیموں نے انسپکٹر شبیر غوری،انسپکٹر شیخ سجاد نے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر ناکے لگا کر 16فینسی نمبرپلیٹس اتارلی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیموں نے مختلف چوکوں پر 710گاڑیون کے کاغذات چیک کئے۔ای ٹی او ارشد مجید نے اس کارروائی سے 3لاکھ 97ہزار روپے ریکوری کی امید ظاہر کی ہے۔