کراچی: پروین رحمانی قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، سماعت 28 اپریل تک ملتوی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملزمان امجد آفریدی اور ایاز شامزئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ وکیل صلاح الدین نے کہا کہ ملزمان پروین رحمان کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل تھے ملزمان پہلے ہی مفرور تھے ضمانت دی گئی تو دوبارہ بھاگ جائیں گے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر گئی پولیس کے مطابق ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان کو 13 مارچ 2013ء میں قتل کیا گیا تھا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔