پیار سے خوش آمدید کہنے پر تحریک انصاف کا شکریہ باضابطہ اعلان 25اپریل کو کروں گا: ندیم افضل چن
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنما ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پیار سے خوش آمدید کہنے پر تحریک انصاف کا شکر گزار ہوں لیکن ابھی شمولیت اختیار نہیں کی اور پیپلزپارٹی کے جھنڈے والا ٹویٹر اکاؤنٹ میرا ہے جبکہ تحریک انصاف کے جھنڈے والا مجھ سے منسوب اکاؤنٹ جعلی ہے۔ ابھی تک تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان 25 اپریل کو کروں گا۔