مکرمی! میں کوٹ عبدالمالک کی رہائشی ہوں جہاں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ 9 گھنٹے بجلی کا جانا معمول ہے۔ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی سے عوام کا برا حال ہے اور پیپرز دینے والے طلبا و طالبات نہایت پریشانی کا شکار ہیں۔ جبکہ بجلی و پانی کے وزیر روزانہ بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے، حقیقت کچھ اور ہی ہے ابھی گرمی کی شدت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا لیکن لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ بجلی کے طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا جائے۔(شیزہ کرن - فاطمہ جناح کالج لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024