متعدد نئی حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن میں لیہ، راجن پور، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی قومی و صوبائی اسمبیلوں کی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت پیر کو ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کو ڈیرہ غازی خان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ ضلع لیہ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 21، مظفر گڑھ 14 اور راجن پور کی نشستوں پر 8 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ ان اعتراضات کی سماعت کل 10 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہو گی۔گزشتہ روز ضلع بہاولنگر اور رحیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔ مقررکی گئی تمام اپیلوں کوسنا گیا۔ ضلع پاک پتن کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ جبکہ ضلع ساہیوال،بہاولنگر اور رحیم یارخان کی اپیلوں کافیصلہ 24اپریل کو سنایا جائے گا۔