قلات اور گر دونواح میں زلزلہ کے جھٹکے ،جا نی نقصان نہیں ہوا
قلات(نامہ نگار عبداللہ لہڑی)قلات اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجکر تین منٹ پر قلات اور گرد و نواح میںزلزلے کے ہلکےجھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے