صدر اور چیف جسٹس کراچی میں بجلی بحران کا نو ٹس لیں ، رضا ہا ر ون
کراچی ( خصوصی رپو رٹر) پاک سر زمین پا رٹی کے سیکر یٹری جنرل رضا ہا رون نے صدر مملکت ممنو ن حسین اور چیف جسٹس سے کراچی میں بجلی بحران کانو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط کے ذریعہ کراچی میں بجلی کے بحران کا جواب دینے کو محض سیا سی پو ائنٹ اسکو رنگ قرار دیتے ہوئے ان کے اس اقدام کو کراچی کی شہریوں کے زخمو ں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے رضا ہا رون نے صدر پاکستان ممنو ن حسین سے کراچی کا بنیا دی شہر ی ہونے کے ناطے اپیل کہ وہ شدید گرمی اور کے مو سم کراچی میں بجلی کے بحران کانو ٹس لیں کہ کس طرح وفاقی اور صوبائی حکو متوں کی نا اہلی اور دو اداروں نے اپنے آپس کے تنازعہ کولے کر پاکستان کے صنعتی شہرو معاشی حب کراچی میں بجلی کی سپلائی میںتعطل پیدا کیا اور اعلانیہ سے زیا دہ کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی کیا اداروں کی اس لا پروائی اور ہٹ دھر می سے پاکستان کی معیشت کانقصان نہیںہوا ۔انہو ں نے صدر پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پرتما م متعلقہ وزراء اور اداروں کے سربراہا ن کی میٹنگ بلوائیںاور اس معاملہ کے فوری حل کے احکا مات جاری کر یں ۔دریں اثناء مصطفی کما ل نے کے الیکٹرک کے خلاف ہو نے والے احتجا جی مظاہرہ میں تا جر بر ادری مختلف ایسوسی ایشن سمیت عوام کی کثیر تعدادمیںشرکت کر نے پرشکر یہ ادا کیا ہے۔