علامہ اقبال کی برسی پر انقرہ کی نیشنل لائبریری میں خصوصی تقریب
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) شاعر مشرق علامہ اقبال کے 80 ویں برسی کے موقع پرانقرہ کی نیشنل لائبریری میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد تھاٹ ایسوسی ایشن اور ترکی کے جریدہ صبیح الرشاد کے چیف ایڈیٹر نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترکی کے عوام نے علامہ اقبال کو ہمیشہ عزت و تکریم سے دیکھا ہے۔ ترکی کے جریدہ نے اس سال علامہ اقبال کی 80 ویں برسی پر ایک خصوصی ایڈیشن شائع کیا ہے۔ جریدہ کے ایڈیٹر نے کہا کہ اقبال ایک عظیم فلسفی تھے ان کی شاعری نے اسلامی دنیا کو بہت کچھ دیا ہے۔ علامہ اقبال اور ترکی کے شاعر محمد عاکف نے ترکی کا قومی ترانہ لکھا تھا۔ دونوں کے خیالات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔