بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آ گئی
لندن (عارف چودھری) بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آ گئی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو قے زیادہ ہونے اور پانی کی مقدار کم ہونے پر ہسپتال لایا گیا۔ گلے کی سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔ کلثوم نواز کا کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔