عمران خا ن لندن پہنچ گئے‘ برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے،برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے،عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عمران خان کے دورہ لندن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔
عمران/ لندن