2018 ء کے انتخا بات روشن مستقبل کی نوید لے کر آئینگے ، سراج الحق
کراچی (خصوصی رپو رٹر)جما عت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج لحق نے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخا بات ملک اور قوم کے لئے روشن اورتابناک مستقبل کی نو ید لے کر آئیںگے ۔ غلامان مصطفی ﷺ امریکہ کے غلا موں اور ملک لو ٹنے والوں کو شکست سے دوچار کر یں گے ۔ مغرب کے بے حیاء کلچر کے مقابلے میںقرآن وسنت کو عام کرنے کی ضرورت ہے 24 اپریل کو اسلا م آباد میںہونے والے نیشنل اکنامکس کو نسل کے اجلاس میں ہمارے خیبر پختونخواہ کے نمائندے کراچی میں کے الیکٹرک کے مسئلے کو اٹھائیں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے جا مع مسجد الہدیٰ ،نزد پا ور ہا ئوس چورنگی نارتھ کراچی میں جمعیت طلبہ عر بیہ پاکستان کے تحت دور رزہ مر کزی سالا نہ اجتماع برائے ارکان و امیدواران کے پہلے دن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان مولانا حا فظ ساجد انور شاہد ،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبیداللہ عباسی ، امین عام پاکستان الطاف کاشمیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پنڈی مولا نا عارف شیرازی ، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمدحسین محنتی ، امیر جماعت اسلا می ضلع وسطی منعم ظفرخان،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مو لاناوحید ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی مو جودتھے۔سراج الحق دینی تعلیمی اداروں سے وابستہ نو جوان ایک سر مایہ ہے جمعیت طلبہ عر بیہ کے نو جوان انقلاب کے لئے قیادت اورامام تیار کر تی ہے اورایک عظیم مقصد اور نصب العین کے گرد جمع کر تی ہے ، آج عالم کفر ہمارے دینی مدارس اورعلمائے حق سے خوفزدہ ہے ،جمعیت طلبہ عربیہ ہر قسم کے تعلقات سے بالا تر ہوکر دین کے غلبے اور امت کو ایک کر نے کی جد وجہد کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سیاست کوظالم ، جا گیرداروں اور کر پٹ سیاستدانوں سے نجات دلا ناچاہتی ہے اور عوام کو بار بار دھو کا دینے اور قومی اداروں کوتباہ کر نے والوں سے چھٹکارہ دلا ناچاہتی ہے ۔دریں اثناء قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت منعقدہ دور روزہ تربیت گاہ برائے شعبہ فہم دین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مغرب کے بے حیاء کلچر کے مقابلے میںقران و سنت کے کلچر کو عام کر نے کی ضرورت ہے اس فتنے کے زمانے میں آج کاولی اللہ وہ ہے جو خود اپنے بچوں کوحلال کھلائے کیو نکہ حرام کا نوالہ انسان کی عبادت کا اثر ختم کردیتا ہے ۔صوبائی نائب امیر ونگراں شعبہ فہم دین حا فظ نصراللہ عزیز ، مرکزی نائب قیم حا فظ ساجد انور ، صوبائی نائب امیر محمد حسین محنتی ،نا ئب امیر عظیم بلوچ ،آفتاب ملک اور سیکر یٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی مو جو د تھے ۔
سراج الحق