آرٹیکل 62 کے تحت اشتہاری قرار دینے سے انتخابی اہلیت ختم نہیں ہوتی اسحاق ڈار کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق کیس میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ آرٹیکل 62 کے تحت اشتہاری قرار دینا کسی بھی شخص کی انتخابی اہلیت ختم نہیں کرتا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینٹ انتخاب میں حصہ لینے کے خلاف عدالت عظمی میں دائر درخواست کا جواب جمع کروا دیا ہے۔ 16 صفحات پر مشتمل تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری قرار دینے سے بنیادی آئینی حقوق ختم نہیں ہوتے، انتخابات کے لئے اہلیت کا معیار آرٹیکل 62 میں دیا گیا ہے جب کہ کسی عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینا آرٹیکل 62 کے تحت اہلیت ختم نہیں کرتا۔
جواب