شہبازشریف کا بلوچستان کیلئے قائم مقام پارٹی عہدیداروں کا اعلان
لاہور‘ کراچی (آئی اےن پی‘ سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ(ن) کے صدر اور وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف کی زےر صدارت مسلم لےگ(ن) بلوچستان کا اجلاس منعقدہو ا جس مےںوفاقی وزراءاحسن اقبال، لےفٹےننٹ جنرل(ر) عبدالقادربلوچ ، سابق وزےراعلی نواب ثناءاللہ زہری،اراکین قومی اسمبلی زاہدحامد، حمزہ شہباز شریف ، سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی ، جمال شاہ کاکڑ، امیر افضل مندوخیل ، سیدال خان ناصر ، یونس بلوچ اور فرید افغان خان نے شرکت کی-اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر کی جانب سے بلوچستان میں پارٹی کیلئے قائم مقام عہدیداران کو نامزدکیا گیا- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ پاکستان مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے قائم مقام صدر کے عہدے پر نامزدکیا جبکہ جمال شاہ کاکڑ اور میر افضل مندوخیل قائم مقام سینئر نائب صدور کے عہدوں پر نامزدکئے- اسی طرح سیدال خان ناصر پارٹی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری اوریونس خان بلوچ پارٹی کے قائم مقام ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ فرید افغان خان کو مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں پر نامزدکیا گیا- اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی-محمد شہباز شریف نے ثناءاللہ زہری کی پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثناءاللہ زہری پوری لگن اور جذبے کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں - وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانا ہے ۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج اتوار کو کراچی پہنچیں گے۔ن لیگ کے رہنمائ کھیل داس کوہستانی کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف مردان ہاﺅس میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کریں گے۔شہبازشریف ایم کیوایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے مرکز واقع بہادر آباد کادورہ کریں گے اور متحدہ رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔شہباز شریف ان دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور انتخابات میں ممکنہ اتحاد سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔شہباز شریف کراچی کے علاقوں ٹینری روڈ بہار کالونی لیاری۔کے ایم سی گراونڈ گلشن غازی بلدیہ اور الفتح گراونڈ عابد آباد بلدیہ ٹاﺅن کے دورے میں ن لیگ کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔وزیراعلی پنجاب گرین بس پروجیکٹ بورڈ آفس انٹر ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔وہاں ن لیگ کے کارکنان سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گورنر ہاﺅس میں عشائیہ میں شرکت کریں گے۔کھیل داس کوہستانی کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف کا دورہ کراچی سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔شہباز شریف جلد اندرون سندھ کا دورہ بھی کریں گے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے اراکےن اسمبلی نے گزشتہ روز ےہاں ملاقات کی،جس مےں اراکےن اسمبلی کی جانب سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت پر محمد شہبازشرےف کی کارکردگی کی ستائش کی گئی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ خدمت کے آگے گالی گلوچ کی سےاست کی کوئی حےثےت نہےں رکھتی ۔ مےرا اےمان ہے کہ عوام خدمت کی سےاست کرنے والوں کو سر آنکھوں پر بےٹھاتے ہےں ۔ ملاقات کرنےوالوں مےں رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی اورسابق وزےرخوش اختر سبحانی شامل تھے ۔
شہباز شریف