عمران ملک کے وزیراعظم، کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے: پرویز خٹک
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو ایک سوچ کے تحت آگے بڑھنا ہوگا اور کرپشن سے پاک شفاف نظام کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی ۔موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے منشور کے تحت پانچ سال نظام کی تبدیلی کیلئے بھر پور کوشش کی تعلیم ، صحت سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات لائیں ۔2013 کے مقابلے میں آج کا خیبرپختونخوا بہت مختلف ہے جو کمی رہ گئی دوبارہ حکومت میں آکر پوری کریں گے اور آئندہ عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہو ں گے اور یہی وقت کی ضرورت ہے ۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے میرٹ کی بالادستی کے ذریعے اقلیت اور اکثریت کا فرق ختم کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نوشہرہ میں مسیحی اتحاد ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام ایسٹر کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے ۔
پرویز خٹک