سپریم کورٹ کی آبزرویشن پر تبصرہ نہیں کروں گا‘ سعد رفیق
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی جو مرضی کہتا رہے سپریم کورٹ کی کسی آبزرویشن پر تبصرہ نہیں کروں گا،ایک دوسرے کو گرانے کا عمل جاری رہا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا،رسہ کشی اور کھینچا تانی ختم نہ ہوئی تو ہم ایک دائرے میں ہی رہ جائیں گے،ریلوے خسارے میں اضافہ ساڑھے تین ارب اور آمدنی میں 32 ارب اضافہ ہوا ہے۔65سال کی تباہی کو پانچ سال میں خوشحالی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اسی رفتار سے مزید دس سال کام کرنے کی ضرورت ہے ریلوے کیلئے بیرونی سرمایہ کاری بھی ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر خیبرمیل کے نئے ریک کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بنیادی طور پر ریلوے میں 65 سال تک بہت کم سرمایہ کاری کی گئی اور جو کی گئی اس کی سمت بھی درست نہیں تھی، 65سال کی تباہی کو پانچ سال میں خوشحالی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اسی رفتار سے مزید دس سال کام کرنے کی ضرورت ہے اورریلوے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری بھی ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کے پاس اس قدر وسائل نہیں کہ وہ اتنا مالی بوجھ اٹھا سکے۔وزیر ریلوے نے بتایاکہ ایک موبائل کمپنی نے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو موبائل فون چارج کرنے کی سروس بھی مہیا کردی ہے، ریلوے میں اچھا کام ہورہا ہے، آنے والے برسوں میں مزید بہتری کی جانی چاہیے۔ جب انہوں نے ذمہ داری سنبھالی تو ریلوے کی آمدنی 18 اور خسارہ ساڑھے 30 ارب تھا، آج آمدنی 50 ارب اور خسارہ 35 ارب ہے اس طرح آمدنی میں 32 ارب جبکہ خسارے میں ساڑھے تین ارب کا اضافہ ہوا ہے۔
سعد رفیق