مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے ہارنے کے باوجود عوام سے رابطہ نہیں توڑا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ 6چوہدری خرم صدیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے ہارنے کے باوجود عوام سے رابطہ نہیں توڑا ،خاص کرملک رضا اور ملک یاسررضا نے کینٹ کے عوام سے ہرخوشی غمی میں رابطہ رکھا لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے مریڑ حسن میں اب تک چارٹیوب ویل قائم کیے گئے جن سے عوام کو وافرمقدارمیں پانی کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ملک یاسررضا کی جانب سے فراہم کی گئی66لاکھ روپے کی گرانٹ سے ایک اورٹیوب ویل قائم ہوا جس سے عوام کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے عوامی مسائل حل کرانے پر سابق ایم پی اے ملک یاسررضا،بیرسٹردانیال کاشکریہ اداکرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مریڑ حسن میں ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ٹیوب ویل کاافتتاح سابق ایم پی اے ملک یاسر رضا،بیرسٹر دانیال،وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز،ممبران کینٹ بورڈ چوہدری چنگیز خان، چوہدری افتخار، راجہ پرویز،مرزا خالد،پرویز سہوترا ودیگر نے کیا اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ملک یاسررضا،بیرسٹر دانیال،راجہ عرفان امتیاز ودیگر کاشکریہ اداکیا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر عوام کے مسائل حل کیے۔پورے علاقے میںپانی کی کوئی کمی نہیں وافرمقدار میں پانی ہونیکی وجہ سے اس سال موسم گرما میں عوام کو پانی کی قلت کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا۔