اغوا برائے تاوان کیس میںملزم تلاوت خان کو بری کر دیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کیس میںملزم تلاوت خان کو بری کر دیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر چکوال پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ہفتہ کو مدعی مقدمہ نے عدالت میں ملزم کی شناخت سے انکار کر دیا جس پر فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا ۔ایک اور مقدمہ میں عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج چار کیسز کی سماعت ملتوی کردی جبکہ ایک ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ۔ عدالت نے قتل کیس میں ملزم احراف اصغر پر فردجرم عائد کر کے سماعت پانچ مئی،سٹی اٹک کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم شکیل کے خلاف سماعت پانچ مئی جبکہ بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمات میں ملزم ربنواز کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 28اپریل اور ملزم اصغر کے خلاف شہادت طلب کر تے ہوئے سماعت دو مئی تک ملتوی کردی۔