محمد عبداللہ گل کی چیف رپورٹر روزنامہ نوائے وقت محمد نواز رضا کو تمغہِ حسنِ کارکردگی ملنے پر مبارکباد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے اپنے ایک بیان میں چیف رپورٹر روزنامہ نوائے وقت محمد نو از رضا کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہِ حسنِ کارکردگی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشک انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اپنی انتھک محنت سے روزنامہ نوائے وقت کا معیاربرقرار رکھا آج روزنامہ نوائے وقت عالمی معیار کا اخبار ہے جو کہ صرف معیاری خبریں شائع کرتا ہے میری طرف سے اور پوری تحریکِ جوانان کیطر ف سے نواز رضا کوتمغہِ حسنِ کارکردگی ملنے پر بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں۔