کراچی نے سندھ گیمز کی جمناسٹکس چیمپئین شپ جیت لی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی نے سندھ گیمز کی جمناسٹکس چیمپئین شپ جیت لی،کراچی نے ٹیم ایونٹ سمیت سات گولڈ میڈلز جیت لیے اور دو سلور میڈلز پر بھی قبضہ جمالیا،ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس،ناظم آباد پر منعقدہ جمناسٹکس مقابلوں میں بے نظیر آباد نے ٹیم ایونٹ میں سلوراور لاڑکانہ نے برانز میڈل جیتا،کراچی کے ایوب فضل تین گولڈ میڈلز جیت کر بہترین جمناسٹ قرار پائے۔کراچی کے عبداللہ باسط نے فلور ایونٹ میں گولڈ،میرپور کے دانش نے سلوراور حیدرآباد کیحسان نے برانز میڈل جیت لیا،پومل پارس میں ایوب فضل نے گولڈ،کراچی ہی کے محمد وسیم نے سلور اور بے نظیر آباد کے محمد ارشد نے سلور میڈل حاصل کیا،پیرالل بار ایونٹ میں ایوب فضل نیگولڈ،کراچی ہی کے افتخار نے سلور اور بے نظیر آباد کے گل منیر نے برانز میڈل پر ہاتھ صاف کیا۔والٹ ایونٹ میں کراچی کے عبدالباسط نیگولڈ،میرپورخاص کے ذیشان نے سلور اور سکھر کے عبدالطیف نے برانز میڈل پر قبضہ جمایا،کراچی کے سجاد بٹ گولڈ،لاڑکانہ کیشوکت علی سلور اور حیدآباد کے اسدعلی سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، ہائی بار ایونٹ میں ایوب فضل نے گولڈ،میرپورخاص کے دانش نے سلور اور سکھر کے ارحم نے برانز میڈل جیت لیا،تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئیر نائب صدر انجینئیر سید محفوظ الحق نے انعامات تقسیم کیے،اس موقعہ پر محمد تقی،محمد اکبر اور سید محمد مرتضی و دیگر بھی موجود تھے۔