سندھ گیمز2018 میزبان کراچی نے میلہ لوٹ لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ کی تاریخ کے مہنگے ترین اوربدنطمی کے شکار 17 ویں سندھ گیمز کے تمام اینٹس مکمل ہو گئے دفاعی چیمپئین کراچی نے مردوں کے مقابلے میں 37 اور خواتین میں 15 اور مجموعی طور پر 52 گولڈمیڈلز جیت اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے ۔گیمز کی اختتامی تقریب اتوار کی شام کو ہوگی۔میزبان کراچی کے بعد حیدرآباد مینز میں 5 جبکہ ویمنز میں 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور لاڑکانہ 4 گولڈ میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن لی۔ میڈل ٹیبل پر کراچی 52 گولڈ، 21سلور اور 8برائونز میڈل کے ساتھ مجموعی طور پر81 میڈلز کے ساتھ گیمز میں اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔حیدر آباد نے سونے کے8 ،چاندی کے23 اور کانسی کے16 میڈل کے ساتھ مجوعی طور پر47 میڈل حاصل کرکے دوسری اورلاڑکانہ سونے کے4 ،چاندی کے12 اور کانسی کے8 میڈل کے ساتھ مجموعی پر طور22میڈل کے تیسری پوزیشن پر ہے چوتھی پوزیشن پر سکھر نے سونے کے2 ،چاندی کے5 اور کانسی کے 17میڈل کے ہمراہ24 میڈل ، میرپور خاص سونے کے1، چاندی کے6 اور کانسی کے17 میڈل کے ساتھ 24 میڈل کے ساتھ پانچویں اور شہید بے نظیر آباد نے26 میڈل کے ساتھ چھٹی اور آخری پوزیشن پر ہے جس میں سونے3 ،چاندی کے5 اور کانسی کا18 میڈل شامل ہیں پی ایس بی کوچنگ سینٹر مین ایتھلیٹکس کی 100 میٹر ریس میں کراچی کی 13 سالہ ایشا عفان نے فاصلہ 13.45 میں طے کرکے سندھ گیمز کی تیزترین خاتون ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا کراچی ہی کی فاطمہ ثناء نے دوسری جبکہ لاڑکانہ کی عرفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 13 سالہ ایشا اعفان نے سو میٹرز کی دوڑ 45۔13 سیکنڈ میں جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا اس طرح ایشا کے گولڈ میڈلز کی تعداد 4 ہو گئے۔کراچی کے اسامہ سلطان نے اپ سیٹ کرکے مردوں کی سو میٹرز جیت لی۔ اسامہ نے فاصلہ92۔10 سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل جیت لیا، فیوریٹ کراچی کے معید بلوچ دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی ہی کے زین نے سوئم رہ کر برانز میڈل جیت لیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی پرکھیلے گئے سافٹ بال ایونٹ کے فائنل میں کراچی نے حیدرآباد کو 7-6 ایک اننگز اور 1 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ایونٹ میں حیدرآباد نے دوسری جبکہ سکھرنے تیسری پوزیشن حاصل کی ویمنز فٹبال فائنل میں کراچی نے حیدرآباد کو 8-0 سے ہرا کرگولڈ، حیدرآباد نے سلور جبکہ سکھر نے برونز میڈل حاصل کیاجمناسٹک ایونٹ میں کراچی نے ٹیم ایونٹ سمیت 7 گولڈ اور 2 سلور میڈلز پرقبضہ جما لیا ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد پر کھیلے گئے ایونٹ مین کراچی کے ایوب فضل نے 3 گولڈ میڈل جیتے جبکہ کراچی ہی کے عبداللہ باسط نے فلورایونٹ میں گولڈ اور میرپورخاص کے دانش سلورجبکہ حیدرآباد کے حسان نے برونز میڈل اپنے نام کیاٹیبل ٹینس میں کراچی نے مینز اور ویمنزدونوں ایونٹس اپنے کرلئے ٹیم ایونٹ میں کراچی نے پہلی حیدرآباد نے دوسری جبکہ شہیدنینظیرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ویمنز میںکراچی نے گولڈ حیدرآباد نے سلور جبکہ شہیدبینظیرآباد نے سلورمیڈل جیتا ویمنز والی بال مین کراچی نے حیدرآبادکو3-0سے ہرا کر گولڈ میدل جیتا ووشوایونٹ مین کراچی 6 گولڈ کے ساتھ پہلے حیدرآباد 3 سلور کے ساتھ دوسرے جبکہ شہیدبینظیرآباد 2 سلور اور ایک برونز کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا جوڈو مینز میں کراچی 6 گولڈکے ساتھ پہلے حیدرآباد ایک گولڈ کے ساتھ دوسرے اور سکھر ایک سلور اور تین برونزکے ساتھ تیسری پوزیشن پرہے اسکواش ایونٹ میں کراچی نے ٹیم اور انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لئے۔ روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں مردوں کے اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں حیدرآباد کو3-0 سے ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراچی کی جانب سے نعمان خان نے سیف اللہ کو (11/1,11/5,11/3)سے ہرایا۔ سکندر خان نے سلمان شان کو (11/1,11/3,11/0) کو سے اور جنید رحمان نے شاہ زیب کو (11/5,11/5,11/6) سے شکست دیدی۔کراچی نے گولڈ، حیدر آباد نے سلور اور سکھر نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ویمن ٹیم ایونٹ فائنل میں کراچی نے سکھر کو 3-0سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔مقابلوں میں مہوش ایوب نے ایشا کو(11/1,11/3,11/3) سے مات دی ۔ مرنیہ سلیم نے سوہتا کو (11/1,11/1,11/1) سے زیر کیا۔انم عزیز نے اقراء کو (11/1,11/1,11/1) سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا۔ حیدر آباد نے چاندی اور سکھر نے کانسی کا میڈل جیتا۔اسکواش لیجنڈی پلیئر جہانگیر خان نے انعامات تقسیم کئے ۔