بشارت مرزاکا راشدحسین ربانی سے اظہارافسوس
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بشارت مرزانے پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر راشدحسین ربانی سے ان کے بھائی مشیرربانی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ علاوہ ازیں پی ڈی پی کے مرکزی رہنماارشدمرزا، علی بہادرخان، عبدالحمید مغل، عبدالحکیم، عبدالمجید قریشی ودیگرنے بھی راشدحسین ربانی سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔