وزیر اعلیٰ بلدیہ ٹائو ن میں پا نی کے شدید بحران کا نو ٹس لیں ، ملک شہزاد اعوان
کراچی ( پ ر)جما عت اسلا می پبلک ایڈ کمیٹیPS-115 کے وائس چیئر مین ملک شہزاداعوان نے بلدیہ ٹائو ن میں پانی کے شدید بحران پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے اس مسئلے کی جا نب فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے انہو ں نے کہا کہ بلدیہ ٹائو ن کی عوام پانی کی تلا ش میں ماری ماری پھر رہی ہے۔ بلدیہ ٹائو ن عرصہ دراز سے پا نی کی شدید قلت کاشکار ہے ۔جبکہ عوام پانی کا ما ہا نہ بل ادا کرتے ہیں ۔ انہو ں نے ایم ڈی واٹر بو رڈ اور حکا م بالا سے مطا لبہ کیا کہ بلدیہ ٹائو ن کی عوام کو جلد از جلد پا نی فراہم کیا جائے ورنہ احتجا ج کر نے پر مجبور ہو ںگے ۔