طلبہ و طالبات شاندار مستقبل کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دیں‘ علامہ احسان الحق قادری
کراچی( پ ر) دی مینٹورز اسکولنگ کے زیر اہتمام سالانہ پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں تقسیم اسناد اورمیڈلز کی تقریب سے ماہر تعلیم نور پبلک اسکول کے پرنسپل علامہ احسان الحق قادری نے کہا ہے دنیا میں ترقی کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ دنیوی تعلیم بہت ضروری ہے اور بچوں کو موجودہ دورمیں مطالعہ کاشوق پیداکرنے کے لئے خصوصی توجہ دی جائے۔ سری سرویو ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید شکیل اشرف نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کی بہتر تربیت کیلئے ان سے ہر بات شیئر کریں۔ آخر میں اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹر اختر جمال نے تقریب میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم صدیقی سماجی شخصیت سید شکیل اشرف‘ غوری ایجوکیشن سسٹم کے ارشاد غوری اورتمام مہمانوں کا شرکت کرنے اور پرنسپل شازیہ حسنین سمیت تمام اساتذہ کوتقریب کے بہتر انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔