ضلع کونسل کے سینئر انجینئر لیاقت مغل کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ایماندار ملازمین کسی بھی ادارے میں ہوں ترقی کا باعث ہوتے ہیں اپنی دوران ملازمت بہترین انداز میں عوامی مسائل حل کرنے والے ملازمین کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنئیر انجنئیر لیاقت مغل کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر محمد رفیق جت، مسرور احمد میمن ، فضل محمود گل ،عبد الغنی شیخ ، شریف شیخ اراکین کونسل،میر عباس ٹالپور،اختر یوسف عارفانی،آغا طارق پٹھان ،مکھی اودھامل،تابش بلوچ ،جہانگیر لاشاری ،مولانا رفیق افسران وعملہ بھی موجود تھا ۔